برطانوی باکسر عامر خان کا روٹھی ہوئی اہلیہ کو منانے کی خاطر امریکا منتقل ہونے کا امکان

اتوار 11 دسمبر 2016 16:34

برطانوی باکسر عامر خان کا روٹھی ہوئی اہلیہ کو منانے کی خاطر امریکا منتقل ہونے کا امکان

لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11دسمبر۔2016ء ) عام طور پر پاکستانی مردوں کو ” جورو کاغلام “ ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے تاہم پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اب ممکنہ طور پر اسی ’فہرست‘ کا حصہ بن گئے ہیں ،انکے دوستوں کے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ باکسر اپنی روٹھی اہلیہ کو منانے کیلئے مستقل طور پر امریکا منتقل ہو جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق باکسنگ رنگ میں تو عامر خان اپنے مکوں سے حریفوں کے چھکے چھڑانے کے لیے جانے جاتے ہیں لیکن ازدواجی زندگی میں وہ خود اپنی اہلیہ کے ہاتھوں چت ہوتے جا رہے ہیں۔

ایک برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ باکسر عامر خان اپنی روٹھی بیوی فریال مخدوم کو منانے کیلئے ممکنہ طور پر امریکا منتقل ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور انہوں نے اپنی 30 ویں سالگرہ بھی اپنے خاندان سے دور بیوی اور ان کے والدشوکت اور والدہ ضیاء کے ساتھ نیویارک میں ان کے عالی شان گھر میں منائی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”میں تمہارے ساتھ زندگی گزارنے کے لیے آخری سانس تک لڑوں گی “۔

(جاری ہے)

عامر خان کے دوستوں کی جانب سے بھی اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاید عالمی شہرت یافتہ باکسر مستقل طور پر امریکا منتقل ہو جائیں گے ، اگر ایسا ہوا تو یہ برطانیہ میں موجود مداحوں کے لیے انتہائی بری خبر ہوگی ۔واضح رہے کہ عامر خان کی 25سالہ اہلیہ فریال نے عامر کی والدہ اور بہن کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے ان کی آزادی چھین لی ہے اور انہیں اپنی مرضی کی زندگی گزارنے کی بھی اجازت نہیں ہے جبکہ وہ اپنا پیٹ پالنے کے لیے بھی خود ہی کما رہی ہیں ۔

برطانوی باکسر عامر خان کا روٹھی ہوئی اہلیہ کو منانے کی خاطر امریکا منتقل ہونے کا امکان
وقت اشاعت : 11/12/2016 - 16:34:29