کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی مرتبہ بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ”بیلون ڈی اور“ اپنے نام کر لیا

منگل 13 دسمبر 2016 11:46

کرسٹیانو رونالڈو نے چوتھی مرتبہ بہترین فٹبالر کا ایوارڈ ”بیلون ڈی اور“ اپنے نام کر لیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13دسمبر۔2016ء )پرتگال اور ریال میڈر ڈ کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سب سے بڑے حریف لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی بار بہترین فٹبالر کا ایوارڈ” بیلون ڈی اور“ اپنے نا م کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

31سالہ رونالڈو کو رواں سال اس اعزاز کے لیے ارجنٹائن کے لیونل میسی کے ساتھ ساتھ فرانس کے اینٹوئن گرزمین کا چیلنج بھی درپیش تھا لیکن انہوں نے اپنی شاندار کاکردگی سے دونوں پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا کا معتبر ایوارڈ” بیلون ڈی اور“ اپنے نام کیا،رونالڈو میسی کے بعد چار مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، رونالڈ اب 2008ء، 2013ء، 2014 ء اور 2016 ء میں بیلن ڈی اور ایوارڈ جیت چکے ہیں جبکہ میسی نے 5مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے، 2009ء میں اس ایوارڈ کے متعارف کروائے جانے کے بعد سے رونالڈو اور میسی کے علاوہ کوئی تیسرا کھلاڑی یہ اعزاز جیتنے میں ناکام رہا ہے ۔

رواں سال کرسٹیانو رونالڈو کی کلب ٹیم ریال میڈرڈ چمپئینز لیگ جبکہ پرتگال یوریپئن چمپئین شپ جیتنے میں کامیاب رہی تھی جبکہ انہی کی قیادت میں پرتگال نے بھی یورو 2016ء کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔ رونالڈو نے اس سال پرتگال اور ریال میڈرڈ کیلئے کل 51 گول سکور کیے ۔

وقت اشاعت : 13/12/2016 - 11:46:07