پی ایس ایف جنوری 2017ء میں پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کاانعقاد کریگی،قمر الزمان

منگل 13 دسمبر 2016 13:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن آئندہ ماہ جنوری 2017ء میں پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ کاانعقاد کرے گی جس میں مختلف ممالک کے 10غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپئن قمر الزمان نے اے پی پی کو بتایا کہ پریذیڈنٹ انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ جنوری کے وسط میں مصحف علی سکوائش چیمپئن شپ کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں مصر، ملائیشیا، ہانگ کانگ، انگلینڈ اور دیگر ممالک کے 10غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کی ہے اس ایونٹ میں پاکستان کے نامور رینکنگ کے کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انہوںنے کہاکہ پروفیشنل سکوائش ایسوسی ایشن ( پی ایس اے ) نے سال 2016ء میں پاکستان کو 25ہزار ڈالر کے چار ایونٹس کی میزبانی دی تھی جس میں تین ایونٹس کا کامیابی سے انعقاد کے بعد چوتھا اور آخری ایونٹ جنوری کے وسط میں کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

قمر الزمان نے کہاکہ ایئرچیف سہیل امان کی کاوشوں کی بدولت پاکستان میں انٹرنیشنل سکوائش بحال ہو چکی ہے اور ملک میں اس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایئر چیف انٹرنیشنل سکوائش چیمپین شپ میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی امید ہے پریذیڈنٹ کپ میں بھی قومی کھلاڑی کامیابی حاصل کریں گے۔
وقت اشاعت : 13/12/2016 - 13:57:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :