لیونل میسی کے سب سے مداح 6 سالہ افغان بچے کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی

بدھ 14 دسمبر 2016 11:35

لیونل میسی کے سب سے مداح 6 سالہ افغان بچے کی خواہش بالآخر پوری ہوگئی

دوحا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14دسمبر۔2016ء ) فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونیل میسی کے سب سے بڑے پرستان کی ان سے ملاقات کی خواہش پور ہوگئی ۔سوشل میڈیا پر وائرل شدہ ایک ویڈیو سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے 6 سالہ افغا ن بچے مرتضیٰ احمدی نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں میسی سے ملاقات کی، میسی کی ٹیم بارسلونا دوحا کے مقامی کلب ال اہلی سے دوستانہ میچ کھیلنے کیلئے قطر میں موجود تھی جہاں ہوٹل کے کوریڈور میں مرتضیٰ نے میسی کی جانب اپنا ہاتھ بڑھایا،ابتدا میں میسی کو معلوم نہیں تھا کہ یہ بچہ کون ہے تاہم بعد میں انہو ں نے بچے کو گود میں لیکر اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 6 سالہ افغان بچے مرتضیٰ احمدی کی ویڈیو رواں سال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اسے پلاسٹک کی تھیلی سے بنی شرٹ پہن کر فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا جس پر بال پوائنٹ سے میسی لکھا تھا۔

وقت اشاعت : 14/12/2016 - 11:35:12