باکسر عامر خان کی برطانوی باکسر کیل بروک مئی کو مقابلے کی دعوت

بدھ 14 دسمبر 2016 22:40

باکسر عامر خان کی  برطانوی باکسر کیل بروک مئی کو مقابلے کی دعوت
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء)مشہور برطانوی باکسرز عامر خان اور کیل بروک مئی 2017 میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلے کے لیے مشورے کررہے ہیں۔پاکستانی نڑاد عامر خان نے رواں سال کے اوائل میں کہا تھا کہ 30 سالہ باکسرکیل بروک ان سے مقابلے کے لیے کوئی بڑا نام نہیں ہے۔عامر خان نے ٹویٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کیل بروک کے ساتھ تصویر جاری کی اور کہا کہ 'کیل بروک کے چہرے پر ضرب لگانے والا پہلا شخص گیناڈی گولوفکن ہے اور اس کے ساتھ جو لڑکا کھڑاہے وہ کیل بروکس کے چہرے پر ضرب لگانے والا دوسرا آدمی ہی'۔

ان کا کہنا ہے کہ 'عامر چاہتا ہے کہ یہ مقابلہ ہو جبکہ کیل بروک بھی ایسا ہی چاہتا ہے اورہم مداحوں کے لیے ایک فائٹ رکھنا چاہتے ہیں'۔ہرن نے کہا کہ یہ برطانوی مقابلہ 'مانچسٹر ارینا یا اولڈ ٹریفورڈ' میں ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

مقابلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیل اپنے آپ کو ثابت کر چکے ہیں، انھوں نے شان پورٹر کو شکست دی اور گولوفکن سے ایک اچھا مقابلہ کیا اور یہ صحیح وقت ہی'۔

واضح رہے دونوں برطانوی باکسرز اپنے آخری مقابلوں میں شکست کھا چکے ہیں، بروک کو قازقستان سے تعلق رکھنے والے گولوفکن نے شکست دی تھی تاہم بروک نے پانچویں مرحلے تک مقابلہ کیا تھا جس کو خوب سراہا گیا تھا۔دوسری جانب پاکستانی نڑاد عامر خان کو میکسیکن باکسر ساؤل کنیلو الواریز نے چھٹے مرحلے میں ناک آؤٹ کیا تھا۔دونوں باکسرز نے مقابلوں کے بعد کہا تھا کہ وہ آئندہ ویٹ کلاسیفیکیشن میں مقابلہ نہیں کریں گے۔۔
وقت اشاعت : 14/12/2016 - 22:40:49