کولمبیا ہوائی حادثہ : بچ جانیوالے برازیلین فٹبال کلب چپیکونس کے 2کھلاڑی ، صحافی وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 15 دسمبر 2016 16:36

کولمبیا ہوائی حادثہ : بچ جانیوالے برازیلین فٹبال کلب چپیکونس کے 2کھلاڑی ، صحافی وطن واپس پہنچ گئے

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) کولمبیا میں ہوائی حادثے میں بچ جانے والے برازیلین فٹبال کلب چپیکونس کے 2کھلاڑی اور صحافی وطن واپس پہنچ گئے۔حادثے کا شکار ہونیوالے چارٹرڈ طیارے میں مذکورہ کلب کے کھلاڑیوں سمیت 77 افراد سوار تھے لیکن ان میں سے صرف 6 ہی زندہ بچ پائے، برازیلین کلب ٹیم کوپاسڈامریکانا فائنل کھیلنے کولمبیا جارہی تھی جہاں ان کی میزبانی ایٹلیٹکو نیشنل کی ٹیم ہوتی، حادثے سے دوچار ہونے والے دفاعی پلیئر نیٹو کومے کی حالت سے باہر آگئے، تاہم ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور وہ کولمبیا کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے علاوہ گول کیپر جیکسن فولمین بھی وطن واپس آگئے۔

ہیں جہاں ساؤ پاؤلو میں ان کی کمر کی سرجری ہوگی، دفاعی کھلاڑی ایلن روشیل بھی ان خوش نصیب کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جو لقمہ اجل بنتے بنتے رہ گئے، یہ تمام جنوبی شہر چیپکو پہنچے، ان کے علاوہ برازیلین صحافی رافیل ہینزیل بھی دوبارہ گھروالوں کے پاس آگئے، دو کھلاڑی بھی وطن واپس آئیہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گول کیپر جیکسن فولمین کی صحت اب اس قابل ہوچکی کہ متاثرہ کمر کی سرجری کی جاسکتی ہے۔

ان کا یہ آپریشن ساؤ پاؤلو میں ہوگا، یہ افسوسناک حادثہ 28 نومبر کو پیش آیا تھا،دفاعی پلیئر ایلن روشیل اور صحافی رافیل ہینزیل بھی اپنے پیاروں کے درمیان واپس آگئے ہیں، ایک اور کھلاڑی نیٹو اگرچہ کومے سے تو باہر آگئے لیکن ان کی حالت تسلی بخش نہیں ہے، وہ بدستور کولمبیا کے اسپتال ہی میں ہیں، نیٹو جب ہوش میں آئے تو انھیں حادثے کی بابت کچھ معلوم نہیں تھا، ابتدائی طور پر ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا تھا کہ انھیں یہ بات نہ بتائی جائے تاکہ انھیں کوئی صدمہ نہ پہنچے۔۔

وقت اشاعت : 15/12/2016 - 16:36:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :