دفاعی چیمپئن جرمنی، بیلجیئم، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

جمعرات 15 دسمبر 2016 21:44

دفاعی چیمپئن جرمنی، بیلجیئم، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
لکھنو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2016ء) دفاعی چیمپئن جرمنی، بیلجیئم، آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں گیارہویں مینز جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سپین، ہالینڈ، انگلینڈ اور ارجنٹائن شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے پہلے کوارٹرفائنل میں بیلجیئم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کو کانٹے دار مقابلے کے بعد پنالٹی اسٹروکس پر 4-1 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، مقررہ وقت تک دونوں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر تھا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پر بیلجیئم نے میدان مار لیا، دوسرے کوارٹرفائنل میں جرمنی نے انگلینڈ کو 4-2 گولز سے ہرا کر لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کیا، تیسرے کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا نے ہالینڈ کو 2-1 گولز سے زیر کیا جبکہ چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں بھارت نے سپین کو زبردست مقابلے کے بعد 2-1 گولز سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کیا، بھارت نے آخری ہاف میں دونوں گولز کر کے کامیابی حاصل کی۔

وقت اشاعت : 15/12/2016 - 21:44:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :