ریال میڈرڈ فیفا کلب ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 16 دسمبر 2016 16:15

ریال میڈرڈ فیفا کلب ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ریال میڈرڈ فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، میڈرڈ نے کلب امریکہ کو 2-0 گولز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے ساتھ ہی میڈرڈ نے 36 میچز میں ناقابل شکست ریکارڈ بھی برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

فیفا کلب ورلڈکپ کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ نے شاندار کھیل کی بدولت کلب امریکہ کو 2-0 گولز سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی، کریم بینزیما نے 47ویں منٹ میں گول کر کے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی اس کے بعد کرسٹیانو رونالڈو نے اضافی وقت میں گول کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، کلب امریکہ سرتوڑ کوشش کے باوجود حریف ٹیم کی برتری ختم نہ کر سکا۔

وقت اشاعت : 16/12/2016 - 16:15:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :