واپڈا نے پہلی ویمن کبڈی چمپیئن شپ جیت لی

جمعہ 16 دسمبر 2016 18:19

واپڈا نے پہلی ویمن کبڈی چمپیئن شپ جیت لی
لاہور۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) واپڈا نے پہلی ویمن کبڈی( ایشین سٹائل) چمپیئن شپ جیت لی، فائنل میچ میں واپڈا نے پاکستان آرمی کو 29کے مقابلہ میں 43 پوائنٹس سے شکست دی ، چمپیئن شپ کا انعقاد واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا تھا، پنجاب نے چمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن جبکہ اسلام آباد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ،تین روزہ چمپیئن شپ کا انعقاد واپڈا سپورٹس بورڈ نے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے تعاون سے کیا تھا، چمپیئن شپ میں سات ٹیموں نے شرکت کی جن میں واپڈا ، پاکستان آرمی ، اسلام آباد ، پنجاب ، سندھ ، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان شامل ہیں ،تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکرٹری واپڈا/ صدر واپڈا سپورٹس بورڈ عامر احمد تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم اور رنرز اپ میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے ۔

وقت اشاعت : 16/12/2016 - 18:19:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :