ڈیوڈ بیئرسٹو کا 37 برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ڈاسن ڈیبیو ٹیسٹ میں آٹھویں نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش کھلاڑی بن گئے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 16:41

ڈیوڈ بیئرسٹو کا 37 برس پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، ڈاسن ڈیبیو ٹیسٹ میں آٹھویں نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش کھلاڑی بن گئے

چنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) لیام ڈاسن ڈیبیو ٹیسٹ میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنے والے انگلش بلے باز بن گئے، ڈاسن نے بھارت کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا، انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ میں آٹھویں نمبر پر کھیلتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنے کا سابق ہم وطن بلے باز ڈیوڈ بیئرسٹو کا 37 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا، ڈیوڈ بیئرسٹو نے 1979ء میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں آٹھویں نمبر پر 59 رنز کی اننگز کھیل کر ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

وقت اشاعت : 17/12/2016 - 16:41:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :