شکست کے باوجود پاکستان کی شاندارفائٹ بیک سے بے حد خوش ہوں: مصباح الحق

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 19 دسمبر 2016 10:17

شکست کے باوجود پاکستان کی شاندارفائٹ بیک سے بے حد خوش ہوں: مصباح الحق

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کاکہنا ہے کہ شکست کے باوجود پاکستان کی شاندارفائٹ بیک سے بے حد خوش ہوں ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اسد شفیق کی اننگ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہوگی ، مجھے اسدشفیق سمیت اپنی پوری ٹیم پرفخرہے ،ٹیل اینڈرزنے بھی یادگارپرفارمنس پیش کی،محمد عامر،وہاب ریاض اور یاسرشاہ نے اچھی بیٹنگ کی، ٹیم کی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں،یہ ٹیم کبھی بھی سب کو حیران کر سکتی ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں جیت کا یقین تھا اورا سی لیے اسد شفیق کے جانے کے بعد بھی جیت کی امید تھی،بیٹسمینوں نے پہلی اننگ میں ناکامی کے بعد شاندار کم بیک کیا۔

وقت اشاعت : 19/12/2016 - 10:17:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :