نیٹ میں کوچز کے ساتھ کی گئی پریکٹس میرے کام آئی :اسد شفیق

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 19 دسمبر 2016 10:24

نیٹ میں کوچز کے ساتھ کی گئی پریکٹس میرے کام آئی :اسد شفیق

برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر۔2016ء ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے مرد میدان رہنے والے پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز اسد شفیق کا کہنا ہے کہ نیٹ میں کوچز کے ساتھ کی گئی پریکٹس ٹیسٹ میچ میں ان کے کام آئی ۔

(جاری ہے)

برسبین ٹیسٹ میں 137رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے اسد شفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جب ہم میدان میں اترے تو کھلاڑیوں میں بہت انرجی اوراعتمادتھا، میں نیٹ میں پرا عتماد بیٹنگ کررہا تھا اور جانتا تھا کہ میں فارم واپس حاصل کرنے سے محض ایک اچھی اننگز دور ہوں ۔

اسد شفیق کا مزید کہنا تھا کہ 490رنز کے ہدف کے تعاقب میں عامر ، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے میرا بہترین ساتھ دیا ،مچل سٹارک کی گیند اچانک اچھلی جس کااندازہ نہ کرسکا تاہم اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں ۔

وقت اشاعت : 19/12/2016 - 10:24:39