آخری وقت میں سیٹ کی تبدیلی جان بچانے کا سبب بنی :برازیلین فٹبالر کا انکشاف

پیر 19 دسمبر 2016 16:10

آخری وقت میں سیٹ کی تبدیلی جان بچانے کا سبب بنی :برازیلین فٹبالر کا انکشاف

ریوڈی جنیرو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19دسمبر۔2016ء )کولمبیا طیارہ حادثے میں بچنے والے برازیلین کلب فٹبالر نے انکشاف کیا ہے کہ آخری وقت میں سیٹ کی تبدیلی ان کی جان بچانے کا سبب بنی ۔چھیپیکونسے فٹبال کلب کے ایلن روشیل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ساتھی کھلاڑی کے اصرار پر وہ اپنی جگہ تبدیل کرکے ان کے پاس آکر بیٹھے جو شاید ان کی جان بچنے کا سبب بن گیا۔

(جاری ہے)

ایلن روشیل کا کہناتھاکہ پہلے وہ طیارے کی پچھلی نشست پر بیٹھے تھے تاہم پھر ٹیم ڈائریکٹر نے انہیں اپنی جگہ چھوڑکر آگے آنے کا کہا تاکہ میڈیا کے لوگ اکٹھے ایک جگہ بیٹھ سکیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی سیٹ نہیں چھوڑنا چاہتے تھے تاہم ان کے ساتھ کھلاڑی جیکسن فورلمین نے ان کے اپنے ساتھ بیٹھنے پر اصرار کیا جس پر وہ اپنی سیٹ چھوڑ کر ان کے ساتھ آبیٹھے۔ روشیل کے مطابق صرف خدا ہی اس بات کاجواب دے سکتا ہے کہ میں اس حادثے میں کیسے بچا،اس نے مجھے تھام کر زندگی جینے کا دوسراموقع دیدیا۔

آخری وقت میں سیٹ کی تبدیلی جان بچانے کا سبب بنی :برازیلین فٹبالر کا انکشاف
وقت اشاعت : 19/12/2016 - 16:10:11