برسبین ٹیسٹ میں پاکستان نے شکست کے باوجود کئی ریکارڈ ز اپنے نام کر لئے
پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 450 رنز بنائے جو ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے پاکستان کی آسٹریلیا میں لگاتار دسویں شکست ،کسی بھی ٹیم کی بیرون ملک کسی ایک ٹیم کیخلاف مسلسل شکستوں کی سب سے بڑی تعداد ہے
پیر 19 دسمبر 2016 19:07
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف دوسری اننگز میں 450 رنز بنانے کے باوجود شکست سے تو نہ بچ سکی لیکن کئی ریکارڈ اپنے نام کر گئی۔برسبین میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 450 رنز بنائے جو ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔اس سے قبل چوتھی اننگز میں پاکستان کا سب سے بڑا اسکور 382 رنز تھا جو اس نے 2015 میں پالے کیلی میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا اور فتح اپنے نام کی تھی۔
صرف یہی نہیں بلکہ چوتھی اننگز میں محض دو مرتبہ پاکستان سے زیادہ رنز اسکور ہوئے، انگلینڈ نے 80 سال قبل جنوبی افریقہ کے خلاف 954 رنز بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ نے 451 رنز بنائے تھے۔یہ پاکستان کی آسٹریلیا میں لگاتار دسویں شکست ہے جو کسی بھی ٹیم کی بیرون ملک کسی ایک ٹیم کے خلاف مسلسل شکستوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
-
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان