پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

منگل 20 دسمبر 2016 11:21

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔ یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 4 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/12/2016 - 11:21:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :