پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سپورٹس سے جواب طلب

منگل 20 دسمبر 2016 18:00

پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سپورٹس سے جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب سکوائش ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی سپورٹس پنجاب سے 11 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب انہیں انتخابات نہیں کروانے دے رہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب ایسوسی ایشن پاکستان سکواش فیڈریشن کے ماتحت آتی ہے لیکن ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب ایسوسی ایشن کے معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، ڈی سپورٹس بورڈ نے ایک فرضی بندہ کھڑا کر کے عدالت سے انتخابات رکوانے کیلئے ڈائریکشن لی اور بعد میں درخواست گزار کو سنے بغیر ہی پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈی جی سپورٹس کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور انتخابات کروانے کی اجازت دی جائے۔ ابتدائی سماعت کے بعد عدالت نے ڈی جی سپورٹس پنجاب سے 11 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
وقت اشاعت : 20/12/2016 - 18:00:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :