بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی ، آندرے رسل پر ’سیاہ‘ بیٹ استعمال کرنے کی پابندی عائد

muhammad ali محمد علی بدھ 21 دسمبر 2016 19:14

بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی ، آندرے رسل پر ’سیاہ‘ بیٹ استعمال کرنے کی پابندی عائد

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21دسمبر۔2016ء) کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش ٹونٹی ٹونٹی لیگ میں آل راﺅنڈر آندرے رسل پر ’سیاہ‘ بیٹ استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاد ج آل راﺅنڈر آندرے رسل نے گزشتہ روز سڈنی تھنڈر کی جانب سے سڈنی سکسرز کے خلاف افتتاحی میچ میں سیاہ بلیڈ اور پنک ہینڈل والا بیٹ استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)

پہلے پہل تو کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے انھیں اس طرح کا بلا استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی مگر میچ آفیشلز کی جانب سے کرکٹ آسٹریلیا کو بتایا گیا کہ یہ بیٹ رنگ چھوڑتا ہے جس کی وجہ سے گیند پر بھی دھبے پڑ جاتے ہیں جس کے بعد اب آفیشلز نے آندرے رسل کو اس کے استعمال سے روک دیا ہے۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل بھی سنہرے رنگ کے بلے کا استعمال کرچکے ہیں ۔

وقت اشاعت : 21/12/2016 - 19:14:05