جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ پر جرمانے کیخلاف اپیل مسترد

muhammad ali محمد علی بدھ 21 دسمبر 2016 19:14

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21دسمبر2016ء) جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کی بال ٹیمپرنگ پر جرمانے کیخلاف اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی کو آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے دوران بال ٹیمپرنگ کرنے پر آئی سی سی کی جانب سے سزا دی گئی تھی۔ فاف ڈوپلیسی نے اس سزا کیخلاف اپیل کی تھی۔ تاہم اب ان کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے۔ ڈوپلیسی پر میچ فیس کا 100 فیصد جرمانہ اور 3 ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے گئے تھے۔

وقت اشاعت : 21/12/2016 - 19:14:09