بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 10 رنز سے ہرا دیا

بدھ 21 دسمبر 2016 22:39

بگ بیش لیگ، برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 10 رنز سے ہرا دیا

ایڈیلیڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 دسمبر2016ء) چھٹی بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 10 رنز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، سٹرائیکرز کی ٹیم 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز بنا سکی، بین ڈنک کی 85 اور جیک ویدرلڈ کی 52 رنز کی جارحانہ اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکیں۔

برینڈن میک کولم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو کھیلے گئے میچ میں برسبین ہیٹ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 206 رنز بنائے، ایلکس روز 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، برینڈن میک کولم نے 42 رنز بنائے، کرس جورڈن اور کیرن پولارڈ نے دو، دو وکٹیں لیں، جواب میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے بھرپور فائٹ کی لیکن ہیٹ کے بائولرز نے اسے کامیاب نہ ہونے دیا اور وہ مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز بنا سکی، بین ڈنک کی 85 اور جیک ویدرلڈ کی 52 رنز کی اننگز ناکافی ثابت ہوئیں، مارک سٹیکٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

وقت اشاعت : 21/12/2016 - 22:39:43