باکسر عامر خان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:50

باکسر عامر خان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سرجری کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے دوبارہ ٹریننگ شروع کر دی، انہوں نے ہاتھ کی دیرینہ تکلیف کو دور کرنے کیلیے اکتوبر میں سرجری کرائی تھی، وہ مئی میں کینالو الواریز سے ناکامی کے بعد سے باکسنگ رنگ سے دوری اختیارکیے ہوئے ہیں، یہ مقابلہ مئی میں منعقد ہوا تھا، عامر نئے سال میں دوبارہ ایکشن میں دکھائی دینے کیلیے پٴْراعتماد ہیں، 30 سالہ باکسرکا ہاتھ 2003 میں ٹوٹا تھا جس کے بعد وہ مسئلے سے مکمل طور پر نجات نہیں پا سکے تھے۔۔

وقت اشاعت : 22/12/2016 - 11:50:03