’فٹبال لیکس‘ کے انکشافات، فرانس نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغازکردیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:50

’فٹبال لیکس‘ کے انکشافات، فرانس نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغازکردیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) ’فٹبال لیکس‘ میں کیے جانے والے انکشافات پرفرنچ حکام نے ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ پر ابتدائی تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔’فٹبال لیکس‘ میں کیے جانے والے انکشافات پرفرنچ حکام نے ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ پر ابتدائی تحقیقات کا آغازکردیا ہے، اس کا اعلان فرنچ نیشنل فائنانشل پراسیکیوٹرزآفس نے کیا۔

(جاری ہے)

آف شور کمپنیوں میں ٹیکس بچانے کی غرض سے رکھی جان والی دولت کا سراغ یورپیئن میڈیا کی 12 آرگنائزیشن نے لگایا ہے، اس کی معلومات کو شائع کرنے کو’فٹبال لیکس‘ کا نام دیا گیا ہے، گذشتہ دنوں رئیل میڈرڈ کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر جوزمورینہو کا نام بھی اس میں سامنے آیا تھا اگرچہ دونوں افراد نے الزامات کی تردید کردی ہے۔فرنچ حکام نے اس میں آنے والے انکشافات کی روشنی میں مقامی افراد کے خلاف ٹیکس فراڈ اورمنی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ اسکینڈل میں پی ایس جی کے اینجل ڈی ماریا ، زیویئر پاسٹور کے ساتھ مانچسٹر یونائیٹڈ کے پال پوگبا بھی شامل بیان کیے جارہے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 22/12/2016 - 11:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :