باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے محمد وسیم حکومتی ٹال مٹول کا شکار

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:13

باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے محمد وسیم حکومتی ٹال مٹول کا شکار

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22دسمبر۔2016ء )باکسنگ میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے محمد وسیم حکومت کے روایتی ہتھکنڈوں کا شکار ہوگئے ۔ کرکٹ، ہاکی اور سکواش کے بعد باکسنگ میں پاکستان کو عالمی ٹائٹل دلوانے والے محمد وسیم نے پچھلے ماہ ڈبلیو بی سی سلور کیٹیگری میں اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کر کے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا جس کے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے لیے 3کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا تاہم باکسر کا کہنا ہے کہ حکومت انہیں رقم دینے میں پس و پیش سے کام لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

محمد وسیم کے مطابق حکومتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ انعامی رقم ان کی بجائے ان کے پروموٹرز کو دی جائے گی جس کے لیے سمری وزیر اعظم کو بھجوادی گئی ہے ۔باکسر کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ابھی تک تمام کامیابیاں اپنی مدد آپ کے تحت حاصل کی ہیں، حکومت نے کئی مرتبہ ان کی امداد کاوعدہ کیا جو وفا نہیں ہوسکاتاہم ان تمام تر مشکلات کے باوجودوہ مستقبل میں مزید اعزازات سمیٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔

وقت اشاعت : 22/12/2016 - 16:13:02