برازیلین اسٹار فٹبالر نیماربیٹ مین بن گئے

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:43

برازیلین اسٹار فٹبالر نیماربیٹ مین بن گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 دسمبر2016ء)اسپینش کلب بارسلونا کے برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار نے بیٹ مین کا روپ دھار لیا۔اسپینش کلب بارسلونا کے برازیلین اسٹار فٹبالر نیمار نے اپنی سابق گرل فرینڈ برونا مارکزین کے ساتھ ایک فینسی ڈریس پارٹی میں شرکت کی جہاں انہوں نے بیٹ مین کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جب کہ اس میں برونا نے کیٹ وومن کا روپ دھارا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

نیمار ان دنوں کرسمس سے قبل فارغ وقت میں چھٹیوں سے پورا فائدہ اٹھارہے ہیں۔ نیمار اور برونا کے درمیان 2014 میں علیحدگی ہوگئی تھی تاہم اب وہ دونوں ایک بار پھر ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 23/12/2016 - 14:43:38