پاکستان ایئر فورس نے سری لنکن ایئر فورس کے خلاف ٹرائینگولر فٹبال سیریز جیت لی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 00:25

پاکستان ایئر فورس نے سری لنکن ایئر فورس کے خلاف ٹرائینگولر فٹبال سیریز جیت لی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) پاکستان ایئر فورس نے سرلنکن ایئر فورس کے خلاف ٹرائینگولر فٹبال سیریز جیت لی ، کولمبو میں منعقدہ ٹرائینگولر سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان ایئر فورس نے سری لنکن ایئر فورس کو ایک صفرسے شکست دیکر لیڈ حاصل کی ۔ گول انٹر نیشنل فٹبالر منصور نے کھیل کے دوسرے ہاف میں کیا۔ پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان ایئر فورس اور سری لنکن ایئرفورس ایک ایک گول سے برابر رہی، پاکستان ایئر فورس کی طرف سے یہ گول منصور نے کیا جبکہ سری لنکن ایئر فورس کی طرف سے پریم چند نے کھیل کے دوسرے ہاف میں گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کیا۔

سیریز کے تیسرے میچ میں دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اورمیچ دو دو گول سے برابر رہا۔پاکستان ایئر فورس کی طرف سے دونوں گول منصور نے آٹھویں اور ستائیسویں منٹ میں کیا۔ جبکہ سری لنکا کی طرف سے ارون اور پریم چند نے 47 ویں اور 62 منٹ میں گول کرکے مقابلہ دو دو گول سے برابر کیا۔ اس طرح پاکستان ایئر فورس نے سیریز جیت لی پاکستان ایئر فورس نے 1987 کے بعد سری لنکا کا دورہ کیایہ دورہ29 سال کے بعد کیاگیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گروپ کیپٹن اصغر اعوان ڈائریکٹر سپورٹس پی اے ایف سپورٹس کنٹرول کمیٹی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل سہیل امان کی ذاتی کوشش کی وجہ سے پاکستان ایئر فورس کی چیمئن ٹیم نے سری لنکا کا دورہ کیا انہوں نے کہاکہ اس دورے سے سری لنکا کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں مزید بہتری آئیگی ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ایئر فورس کی ٹیم فروری 2017 میں پاکستان کا دورہ کریگی ۔

اور تین میچز کی سیریز کھیلی گی ، اس سیریز کامقصد باہمی روابط کو مضبوط بنانا ہے ۔ اور اس سے کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل ایکسپوثر بھی ملتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فٹبال کے علاوہ دوسرے کھیلوں میں بھی پاکستان ایئر فورس کی ٹیموں کو بیرون ملک دوروں پر بھیجی جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ حال میں پاکستان ایئر فورس نے کبڈی اور نٹ بال کے ٹائٹل بھی جیتے اوران دوروں سے کھلاڑیوں کو جہاں باہمی رابطے بڑھانے میں مدد ملے گی وہاں ان کے کھیل میں نکار بھی آئیگا۔

اس موقع پر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان بھی موجود تھے جنہوں نے پاکستان ایئر فورس سپورٹس کمیٹی کی طرف سے پشاورمیں خیبرپختونخوا سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن میڈیا سنٹر کیلئے ٹی وی سکرین کا تحفہ صدر سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن جہانزیب صدیق کے حوالے کی ۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 00:25:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :