کولمبیاطیارہ حادثہ؛متاثرہ فٹبالرزکی فیملیز کیلیے چیریٹی میچ میں نیمارکی شرکت

ہفتہ 24 دسمبر 2016 12:10

کولمبیاطیارہ حادثہ؛متاثرہ فٹبالرزکی فیملیز کیلیے چیریٹی میچ میں نیمارکی شرکت

سائو پولو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء)کولمبیا جاتے ہوئے طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والے برازیلین کلب چیپکونس کے فٹبالرز کی فیملیز کیلیے جمعرات کو چیریٹی میچ منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ فٹبالرز کی فیملیز کیلیے چیریٹی میچ میں نیمار سمیت کئی برازیلین اسٹارز نے حصہ لیا، بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ جیتنے والے کاکا، ماضی میں رئیل میڈرڈ اور مانچسٹرسٹی کی نمائندگی کرنے والے فارورڈ روبینو اور گیبرئیل جیسس بھی ایکشن میں نظر آئے، فارمولا ون ڈرائیور فلپ ماسا بھی فلاحی مقصد کی خاطر فٹبال کھیلتے ہوئے دکھائی دیے۔ واضح رہے کہ 28 نومبر کو پیش آنے والے طیارہ حادثے میں71 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 12:10:34