بھابھی ہمیں بھتیجی سے ملنے نہیں دیتی:بہن باکسر عامر خان، دعوی بے بنیاد:فریال مخدوم

ہفتہ 24 دسمبر 2016 13:06

بھابھی ہمیں بھتیجی سے ملنے نہیں دیتی:بہن باکسر عامر خان، دعوی بے بنیاد:فریال مخدوم

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 دسمبر2016ء) برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے مابین جاری لڑائی میں ایک نیا موڑ آگیاہے، عامر کی بہن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بھابھی اہل خانہ کو عامر کی بیٹی سے ملنے نہیں دیتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک برطانوی ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایپ”انسٹا گرام “ پر عامر کی 19سالہ بہن ماریہ سے باکسر کے ایک مداح نے سوا ل کیا کہ ”آپ لوگ فریال کی مدد نہیں کرتے ، جب بھی وہ ملک سے باہر جائے تو اس کی والدہ اس کی بیٹی کی دیکھ بھال کرتے کے لیے امریکہ سے آتی ہیں ، ظالم لوگ،اسی لیے عامر تمہارے بجائے فریال کو اہمیت دیتا ہے “۔

ماریہ نے جواب دیا ”محترم،وہ ہمیں اپنی بیٹی سے ملنے کی اجازت تک نہیں دیتی ۔ دوسری جانب فریا ل مخدوم نے عامر کی بہن کے دعوے کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی2سالہ بیٹی لامائیشاکو کبھی عامر کے اہل خانہ سے ملنے سے نہیں روکا،اصل میں عامر کی بڑی بہن اپنے بیٹیوں کو ان کی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی،حالانکہ عامر کی بھانجیاں ان کا سگا خون نہیں ہیں لیکن وہ انہیں اپنی اولاد کی طرح پیار کرتی ہیں ۔

بھابھی ہمیں بھتیجی سے ملنے نہیں دیتی:بہن باکسر عامر خان، دعوی بے بنیاد:فریال مخدوم
وقت اشاعت : 24/12/2016 - 13:06:53