ہانگ کانگ کے بائولر نزاکت خان کا بائولنگ ایکشن کلیئر قرار

ہفتہ 24 دسمبر 2016 13:59

ہانگ کانگ کے بائولر نزاکت خان کا بائولنگ ایکشن کلیئر قرار

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہانگ کانگ کے آل رائونڈر نزاکت خان کے بائولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ میچز میں بائولنگ کرانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں نیپال کے خلاف میچ میں ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نزاکت خان نے 6 دسمبر کو برسبین میں قائم ایکریڈیٹڈ سینٹر میں ٹیسٹ دیا تھا اور ان کی لیگ سپن کی تمام ڈلیوریز 15 ڈگری لیول کے مطابق ہیں۔ آئی سی سی نے ان کے ایکشن کو کلیئر کرتے ہوئے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ میں بائولنگ کرانے کی اجازت دے دی۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 13:59:07