عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو شامی بچوں سے اظہار یکجہتی

شامی بچے اصل ہیرو ہیں،شام کے بچے اپنی اٴْمید نہ کھوئیں، دنیا اٴْن کے ساتھ ہے، رونالڈو

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:22

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو شامی بچوں سے اظہار یکجہتی

لزبن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 دسمبر2016ء) عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے شامی بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ شامی بچے اصل ہیرو ہیں۔ شام کے بچے اپنی اٴْمید نہ کھوئیں، دنیا اٴْن کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ شامی بچے بہت سی مشکلات کا شکار ہیں لیکن سب ان کے ساتھ ہیں۔ ان کے لئے بہت جلد آسانیاں پیدا ہو جائیں گی اور انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ جن بچوں کے والدین دنیا میں نہیں رہے، ان کی مدد کی جائے گی۔رونالڈو نے شامی بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فٹ بال کے اچھے کھلاڑی سہی لیکن اصل ہیرو آپ ہیں، اپنی امید نہ کھوئیں، وہ آپ کی مدد کریں۔

وقت اشاعت : 24/12/2016 - 16:22:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :