میلبورن ٹیسٹ، یونس خان کے ریویو نے نئی بحث چھیڑ دی

پیر 26 دسمبر 2016 16:43

میلبورن ٹیسٹ، یونس خان کے ریویو نے نئی بحث چھیڑ دی

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 دسمبر2016ء) میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روزجوش ہیزل ووڈ کی گیند پیڈ پر لگتے ہی اپیل پر امپائر نے انگلی فضا میں بلند کردی یونس خان کے ریویو لینے کے بعد تھرڈ امپائر نے فیصلہ بیٹسمین کے حق میں دے دیا۔

(جاری ہے)

میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز یونس خان کے ریویو نے نئی بحث چھیڑ دی، کینگرو پیسر جوش ہیزل ووڈکی ایک گیند سینئر بیٹسمین کے پیڈ پر لگتے ہی فیلڈرز کی زوردار اپیل پر امپائر ای این گولڈ نے انگلی فضا میں بلند کردی، یونس خان نے ریویو لینے میں تاخیر نہیں کی، گیند کافی اونچی لگنے کی وجہ سے تھرڈ امپائر نے فیصلہ بیٹسمین کے حق میں دیا، لیکن لیگ بائی کا رن بننے کے باوجود یونس خان نے ہی اگلی گیند کا سامنا کیا تو شائقین اور مبصرین میں ایک نئی بحث چھڑ گئی کہ ریویو ناکام ہوا تو رن کیوں نہیں ملا، اگر کوئی کھلاڑی ریویو میں رن آئوٹ سے بچ جائے تو اس کا رن مکمل سمجھا جاتا ہے، کسی ون ڈے میچ کی آخری گیند پر کامیاب ریویو کے بعد لیگ بائی کا رن نہ ملے تو بیٹنگ کرنے والی ٹیم فتح سے محروم ہوسکتی ہے۔

وقت اشاعت : 26/12/2016 - 16:43:13