غیر قانونی ایکشن، آئی سی سی نے زمبابوے کے برائن ویٹوری پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 26 دسمبر 2016 20:55

غیر قانونی ایکشن، آئی سی سی نے زمبابوے کے برائن ویٹوری پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 دسمبر2016ء) غیر قانونی ایکشن کے باعث آئی سی سی نے زمبابوے کے برائن ویٹوری پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے زمبابوے کے گیند باز برائن ویٹوری کے باولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے برائن پر ایک سال تک انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند بازی کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ برائن ویٹوری ایک سال بعد اپنا باولنگ ایکشن بہتر کرکے دوبارہ گیند بازی کا آغاز کر سکتے ہیں۔ برائن ویٹوری اس سے قبل بھی گیند بازی کروانے سے روکے جا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 26/12/2016 - 20:55:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :