ایڈن ہیزرڈ پریمیئر لیگ میں گولز کی ففٹی مکمل کرنے والے چیلسی کے چھٹے فٹ بالر بن گئے

منگل 27 دسمبر 2016 18:15

ایڈن ہیزرڈ پریمیئر لیگ میں گولز کی ففٹی مکمل کرنے والے چیلسی کے چھٹے فٹ بالر بن گئے
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) ایڈن ہیزرڈ نے انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے چیلسی کے چھٹے پلیئر بن گئے، ہیزرڈ نے رواں پریمیئر لیگ میں اے ایف سی بورنے موتھ کے خلاف میچ میں گول کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل فرینک لیمپرڈ، ڈیڈائر ڈروگبا، جمی فلائیڈ، گین فرانکو اور ایدر بھی کلب کی طرف سے یہ اعزاز پا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 27/12/2016 - 18:15:34