صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاررہی ہے ، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان میںٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں

سیکریٹری تعلیم بلوچستان ڈاکٹر عمرخان بابر کا آل پاکستان انٹر بورڈ فٹبال چیمپین شپ کی فاتح بلوچستان بورڈ کی ٹیم کے اعزاز میں تقریب سے خطاب چیئرمین بورڈ سراج احمد کاکڑ کا کھلاڑیوں کی اس کامیابی پر ان کے امتحانی اخراجات معاف کرنے اعلان

منگل 27 دسمبر 2016 18:15

صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھاررہی ہے ، بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ان میںٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 دسمبر2016ء) آل پاکستان انٹر بورڈ فٹبال چیمپین شپ2016 کی فاتح ٹیم بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے اعزاز میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خاص سیکریٹری تعلیم بلوچستان ڈاکٹر عمرخان بابرتھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں ان میںٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی فٹبال ٹیم خراج تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے پاکستان بھر میں بلوچستان کا نام روشن کیا جنہوں نے پاکستان بھر سے ٹورنامنٹ میں شامل 24ٹیموں سے مقابلے جیت لئے اور فائنل میں ساہیوال کی ٹیم کو 2.0سے ہرا دیا۔ سیکرٹری تعلیم نے مزید کہا کہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اس ضمن میں بلوچستان کے تمام اضلاع میں کھیلوں کیلئے فنڈز فراہم کریں گے کیونکہ کھیل اور تعلیم کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے اور غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی ذہنی صلاحیت اجاگر ہوتی ہیں، ایسے اقدمات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ، جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں معاشرے میں برائیاں کم ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ایجوکیشن سراج احمد کاکڑ نے کھلاڑیوں کی اس کامیابی پر بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے امتحانی اخراجات معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔ آخر میں سیکرٹری تعلیم نے نقد انعامات اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔
وقت اشاعت : 27/12/2016 - 18:15:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :