چینی فٹبال سرمایہ کاری نے یورپی لیگوں کو آگے بڑھایا ہے

فٹبال ایک فعال کھیل ہے اور کلبو ں کو چلانے کیلئے ہمیں فعالیت کی ضرورت ہے ، گنڈ ینی

منگل 27 دسمبر 2016 18:59

چینی فٹبال سرمایہ کاری نے یورپی لیگوں کو آگے بڑھایا ہے
دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 دسمبر2016ء) اطالوی سیرائی اے فٹبال کلب کے چیف ایگزیکٹو آفسر ام برٹو گنڈ ینی اور پولینڈ کے کلب لیگیا وارز زاوا اے ایس روما اور ڈائیروز مایو ڈسکی نے منگل کو یہاں گیارہویں دوبئی بین الاقوامی سپورٹس کانفرنس میں بتایا کہ یورپین فٹبال لیگ میں چینی سرمایہ کاروں کا اضافہ برصغیر پر بیشتر اہم سپورٹس کیلئے نعمت ہے۔

(جاری ہے)

یورپی فٹبال کلبز میں گورننس کے مستقبل کے بارے میں پینل مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے مایو ڈسکی نے کہا کہ سپورٹس ،فٹبال لیگوں کو جامد نہیں رکھ سکتی ، فٹبال ایک فعال گیم ہے اورہمیں فعالیت کے علاوہ کلبوں کو چلانے کے لئے بھی فعالیت کی ضرورت ہے جب ان سے استفسار کیا گیا کہ وہ لیگوں میں چینی رقم کی حالیہ آمد کو کس نظر سے دیکھتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ نئے سرمایہ کار ، نئے نظر یات و تجربات کے حامل ہوتے ہیں جسے فٹبال کو ترقی ملتی ہے گنڈینی نے اس امر سے اتفاق کیا کہ چین سے خریداروں اور سپانسروں کے ملوث ہونے سے فٹبال کے کاروبار میں استحکام آیا ہے اور آپ کلبو ں کیلئے سماجی میڈیا پر مزید پرستاروں کو حاصل کر سکتے ہیں ، یہ مختلف نوعیت کی ملکیت ہے لیکن اقتصادی اصول ایک جیسے ہیں ، وہ کلب چاہتے ہیں اور ان کے کھلاڑی کامیابی چاہتے ہیں ، گنڈینی یو ای ایف اے کلب کمپیٹیشن کمیٹی کے وائس چیئرمین بھی ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/12/2016 - 18:59:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :