سوات سپر فٹ بال لیگ میں سمبٹ یونائیٹڈ کلب نے عوامی سٹار کو 3-0 گول سے ہرا دیا،

بدھ 28 دسمبر 2016 12:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) سوات سپر فٹ بال لیگ میں سمبٹ یونائیٹڈ کلب نے عوامی سٹار کو 3-0 گول سے ہرا دیا،کبل گرائونڈ سوات میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک سمبٹ یونائیٹڈکلب کو عوامی سٹار کے خلاف 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں سمبٹ یونائیٹڈ نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 3-0 گول سے جیت لیا،عوامی سٹار کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،فاتح ٹیم کی جانب سے عمل زادہ نے دو اور ایاز نے ایک گول کیا، ریفریز کے فرائض شیر علی، منیر، ظاہراور اسدنے انجام دیئے،اس موقع پر رکن تحصیل کونسل اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان کے علاوہ شائقین کی کثیرتعداد بھی موجود تھی، لیگ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، (آج) جمعرات کو کبل یونائیٹڈ اور عبداللہ لائنز کی ٹیموں کے درمیان میچ ہوگا-
وقت اشاعت : 28/12/2016 - 12:24:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :