آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،اظہر علی بے بازوں میں چھٹے نمبر پر آ گئے

سٹیون سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں ،بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے ،انگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ تیسرے پر موجود ہیں

ہفتہ 31 دسمبر 2016 17:57

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،اظہر علی بے بازوں میں چھٹے نمبر پر آ گئے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شکست دیدی ہے لیکن قومی ٹیم کے بلے باز اور ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی بلے بازوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کھلاڑی اظہر علی نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سینچری بنائی تھی جس کے باعث انہیں بہت سراہا بھی گیا تھا لیکن میچ میں کامیابی آسٹریلیا کو ہی حاصل ہوئی۔

تاہم 2016کے اختتام پر آئی سی سی نے بھی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیون سمتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں ،بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے ،انگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ تیسرے پر موجود ہیں۔کین ویلیم سن چوتھے،ڈیوڈ وارنر پانچویں اور چھٹے نمبر پر اظہر علی ہیں۔
وقت اشاعت : 31/12/2016 - 17:57:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :