تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ

پی آر ایس بی الیون نے لاہور ڈویژن کو اننگز اور 187 رنز سے ہراکر 10 پوائنٹس حاصل کر لئے اور محمد وقاص کی سنچری دوسری اننگز میں لاہور ڈویژن کی ٹیم 22 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آفتاب سومرو نے 8 جبکہ شاہد نواز نے 7 وکٹیں حاصل کیں

ہفتہ 31 دسمبر 2016 20:22

تین روزہ ریلوے انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 دسمبر2016ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام تین روزہ انٹر ڈویژنل کرکٹ چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں جاری ہیں۔ پی آر ایس بی الیون نے لاہور ڈویژن کو 1 اننگز اور 187 رنز سے ہراکر 10پوائنٹس حاصل کر لئے۔ پی آر ایس بی کے کپتان سلمان علی نے ٹاس جیت کر مخالف ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

لاہور ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے 52.1 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ محمد جمشید نے 28، وسیم ظہور 27 اور علی رضا نے 22 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی جانب سے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آفتاب سومرو نے 5/44، شاہد نواز 3/30، حافظ سلمان 1/5 اور عمیر خان نے 1/52 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پی آر ایس بی الیون نے 79.3 اوورزمیں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 356 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کر دی اور 209 رنز کی برتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

محمد وقاص نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 100، عاصم عی ناصر78، محمد محسن 44، کاشف صدیق 42، سلمان علی 30 اور شاہد نواز نے 26 رنز بنائے۔ لاہور ڈویژن کی طرف سے کاشف محمود نے 4/105، فیضان علی بٹ 2/118 اور وسیم ظہور نے 1/8 وکٹ حاصل کیں۔ دوسری اننگز میں لاہور ڈویژن کی پوری ٹیم 9.1 اوورز میں 22 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پی آر ایس بی الیون کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد نواز نے 4/4 اور آفتاب سومرو نے 3/15 وکٹ حاصل کیں۔ جاوید اشرف، قیصر وحید امپائر جبکہ ظہور عالم سکورر تھے۔ (قیوم زاہد)
وقت اشاعت : 31/12/2016 - 20:22:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :