آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، سٹیون سمتھ مسلسل دوسری بار ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے

ہفتہ 31 دسمبر 2016 22:23

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، سٹیون سمتھ مسلسل دوسری بار ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے والے تیسرے آسٹریلوی بلے باز بن گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2016ء) آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اور بھارتی سپنر روی چندرن ایشون مسلسل دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں ٹاپ پوزیشنز کے ساتھ سال کا اختتام کرنے میں کامیاب رہے، سمتھ مسلسل دو برسوں کے دوران ٹاپ پوزیشن پر رہنے والے تیسرے آسٹریلوی پلیئر بن گئے ہیں، اس سے قبل رکی پونٹنگ اور سٹیووا کو بھی مسلسل دو مرتبہ ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کا باضابطہ آغاز 1980ء میں ہوا تھا اور ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈز مسلسل تین برسوں تک ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرتے رہے، انگلینڈ کے گراہم نے بھی مسلسل تین برس تک اپنی بادشاہت برقرار رکھی، رچرڈز اور گوچ کے علاوہ کسی بھی کھلاڑی کو اب تک مسلسل تین برسوں تک ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے کا اعزاز حاصل نہیں ہوا۔ دوسری جانب بائولنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ کے رچرڈ ہیڈلی کو مسلسل پانچ مرتبہ ٹاپ پوزیشن کے ساتھ سال کا اختتام کرنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے، ڈیل سٹین کو لگاتار چار مرتبہ یہ اعزاز پانے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ متھایا مرلی دھرن تین بار یہ کارنامہ انجام دے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 31/12/2016 - 22:23:10