پی ایس ایل، فکسنگ اورہنی ٹریپ سے بچنے کی کوشش

اتوار 1 جنوری 2017 17:00

پی ایس ایل، فکسنگ اورہنی ٹریپ سے بچنے کی کوشش

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کو کرپشن سے پاک رکھنے کیلیے منتظمین نے کمر کس لی،ناپسندیدہ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کیلیے خصوصی سسٹم وضع کیا جائے گا، آئندہ ماہ کے تیسرے ہفتے میں ورکشاپ کا اہتمام ہوگا،ایونٹ شروع ہونے سے قبل کرکٹرز اور معاون اسٹاف کو لیکچرز دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں فکسنگ یا ناپسندیدہ عناصر کی موجودگی کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا، البتہ آئی پی ایل اور بی پی ایل سمیت دنیا بھر میں کئی ٹی 20 لیگز کرپشن سے ا آلودہ نظر آتی ہیں،اس لیے اس بار پی ایس ایل کے منتظمین پہلے سے بھی زیادہ چوکنا ہیں، انھوں نے ایونٹ کو فکسنگ اور کرکٹرز کو ہنی ٹریپ میں الجھانے کی کوششوں کا سدباب کرنے کیلیے کمر کس لی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی اور پلیئرز کوڈ آف کنڈکٹ کی پاسداری یقینی بنانے کیلیے ہر ٹیم کیساتھ ایک اینٹیگریٹی آفیسر کا تعین کیا جائیگا، یہ آفیشلز کھلاڑیوں کو ’’ہنی ٹریپ‘‘ میں الجھانے کی کوششوں پر بھی نظر رکھیں گے، ایک ادارہ جوئے کی مارکیٹ میں کسی غیر معمولی سرگرمی کو بھی مانیٹر کرتا رہے گا، فروری میں ایونٹ شروع ہونے سے قبل بھی کرکٹرز اور معاون اسٹاف کو لیکچرز میں تعلیم اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 17:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :