شاہد آفریدی پیر کو ڈیپارمنٹل ون ڈے کپ کے فائنل میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے

اتوار 1 جنوری 2017 21:42

شاہد آفریدی پیر کو ڈیپارمنٹل ون ڈے کپ کے فائنل میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم جنوری2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پیر کو ڈیپارمنٹل ون ڈے کپ کے فائنل میں حبیب بینک کی نمائندگی کریں گے ۔

(جاری ہے)

حبیب بینک کے ہیڈ آف سپورٹس سہیل مظہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف فائنل میچ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور وہ پیر کو نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں شیڈول فائنل مقابلے میں فائنل الیون کا حصہ ہوں گے ۔

سہیل مظہر کا مزید کہنا تھا کہ فائنل مقابلے کے لیے کپتان کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کیا جائے گا تاہم بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد ہی اس اہم مقابلے میں حبیب بینک کے کپتان ہوں گے ۔ورلڈ کپ 2015ء کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد آفریدی نے محض 1لسٹ اے میچ کھیلا ہے جب انہوں نے ہمپشائر کی جانب سے گلوسٹر شائر کیخلاف اپنا 500واں لسٹ اے میچ کھیلا تھا ۔

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 21:42:07