سڈنی ٹیسٹ ، ”گرین کیپس “ کی ٹوپیاں ”پنک “ ہوگئیں

پیر 2 جنوری 2017 16:38

سڈنی ٹیسٹ ، ”گرین کیپس “ کی ٹوپیاں ”پنک “ ہوگئیں

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جنوری2017ء) قومی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے آغاز سے قبل ”پنک“ کیپس پہن کر گروپ فوٹو بنوائی ۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹرز کو یہ کیپس میک گرا فاؤنڈیشنز کی جانب سے فراہم کی گئی تھیں کیوں لیجنڈری آسٹریلیوی فاسٹ باؤلر کی بریسٹ کینسر کیخلاف کام کرنے والی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال کھیلے جانے والے سڈنی ٹیسٹ کو ’پنک‘ ٹیسٹ کا نام دیا جاتا ہے اور اس مقابلے کی خاص بات میچ کے تیسرے دن ہر چیز کا گلابی رنگ میں رنگنا ہوتا ہے،میکگرا فاؤنڈیشن اس موقع پر رومال، سکے اور دیگر چیزوں کی فروخت سے فنڈز جمع کرنے کے ساتھ ساتھ چھاتی کے کینسر کے خلاف شعور بھی اجاگر کرتی ہے ۔

وقت اشاعت : 02/01/2017 - 16:38:09