آل کراچی غلام محمد حافظ اعجاز میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 5فروری سے ہوگا

پیر 2 جنوری 2017 21:00

آل کراچی غلام محمد حافظ اعجاز میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 5فروری سے ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد کے زیراہتمام "آل کراچی غلام محمد حافظ اعجاز احمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ "کا شاندار آغاز مورخہ 5فروری 2017؁ء سے کالونی اسپورٹس کمپلیکس ملیر پر ہوگا اس خوبصورت ایونٹ میں شہر قائد کی مشہور معروف 64ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔

(جاری ہے)

اس ٹورنامنٹ کے سرپرست اعلیٰ گلفراز احمد خان جبکہ سرپرست ضمیر السلام ہونگے ۔ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش مند ٹیمیں ایم اے خالد یا امیر محمد خان سے رابطہ کریں ۔
وقت اشاعت : 02/01/2017 - 21:00:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :