پشاور،دوسراوائس چانسلر فٹ بال ٹورنامنٹ اسلامیہ کالج گرائونڈ پر شروع ہوگیا

پیر 2 جنوری 2017 21:00

پشاور،دوسراوائس چانسلر فٹ بال ٹورنامنٹ اسلامیہ کالج گرائونڈ پر شروع ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 جنوری2017ء) دوسراوائس چانسلر فٹ بال ٹورنامنٹ اسلامیہ کالج گرائونڈ پر شروع ہوگیاہے ۔ایونٹ کا افتتاح اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر حبیب احمد نے کیا۔جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس عرفان اللہ کامران مروت اور پی آر او علی ہوتی بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں 16بہترین ٹیمیں حصہ لیںگی۔

افتتاحی میچ شنواری کلب اور اسلامیہ کج کے مابین کھیلا گیا۔پشاورکے تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج کے گرائونڈ پر شروع ہونیوالا دوسرا وائس چانسلر اسلامیہ کالج پشاورفٹ بال ٹورنامنٹ انٹرنیشنل فٹبالراسلم خان کی نگرانی میں کھیلاجارہاہے ۔جسمیں پشاور کی 16بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اس ٹورنامنٹ کی ایک خاص خوبی یہ ہے کہ انٹر نیشنل کھلاڑی کھلاڑی بھی مختلف کلبوں کی نمائندگی کرکے بھر پور ایکشن میں نظر آئینگے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اسلامیہ کالج اور شنواری فٹ بال ٹیموںکے مابین کھیلے گئے افتتاحی میچ کے موقع پر ایک بڑی تعدادمیں تماشائی موجود تھے ۔جنہوںنے میچ سے لطف اندوز ہوئے ۔ٹورنامنٹ کے ارگنائزر علی ہوتی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہماری بھر پور کوشش رہی ہے کہ اس درسگاہ میں تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کو بھی فروغ دیاجائے ،تاکہ اسی طرح ہمارے نوجوان نسل ذہنی وجسمانی طور پر تندرست رہے تاکہ ایک صحت مندانہ اور اور بہترین معاشرہ تشکیل دیاجاسکے ۔یہی وجہ ہے کہاسلامیہ کالج میں کرکٹ،فٹ بال،اتھلیٹیکس،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس سمیت تمام کھیلوں کی سرگرمیاں سالہاسال جاری رکھے ہوئے ہیںاور سالانہ کلینڈر کی شیڈول کے تحت مقابلوں کا انعقاد کیاجارہاہے ۔
وقت اشاعت : 02/01/2017 - 21:00:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :