نارتھ برادرز فٹ بال کلب کے صدر، سیکرٹری جنرل اور اہل محلہ کا فٹ بال گرائونڈ بنانے پر اظہار تشکر

پیر 2 جنوری 2017 21:13

نارتھ برادرز فٹ بال کلب کے صدر، سیکرٹری جنرل اور اہل محلہ کا فٹ بال گرائونڈ بنانے پر اظہار تشکر
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2017ء) نارتھ برادرز فٹ بال کلب کے صدر حمید اللہ خان، سیکرٹری جنرل یوسف خان اور اہل محلہ نے نارتھ برادرز کا ہل ٹاپ فٹ بال گرائونڈ بلاک S- نارتھ ناظم آباد کراچی کی صفائی کرنے اور فٹ بال گرائونڈ بنانے پر چیئرمین ڈی ایم سی سنیٹرل ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین ڈی ایم سی سینٹرل شاکر علی، چیئرمینUC-19 محمد شعیب صدیقی، ذیشان فاروقی و ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

ریحان ہاشمی کی طرف سے کراچی میںکھیلوں کے فروغ کے لئے عملی اقدامات کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد بلاک - S میں نارتھ برادرز فٹ بال کلب کی درخواست پر ہل ٹاپ فٹ بال گرائونڈ کو مکمل طور پر صاف کروادیا گیا ہے۔ جس پر علاقہ مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ ریحان ہاشمی کے اس عملی اقدام کو سراہتے ہیں اور اُمید ظاہر کی کہ اب علاقہ کے دیگر مسائل بشمول فراہمی و نکاسی آب اور روڈ کی تعمیر جیسے مسائل بھی حل ہوں گے۔
وقت اشاعت : 02/01/2017 - 21:13:28