ورلڈ کپ 2011ءسیمی فائنل میں بھارت سے شکست کیریئر کا بدترین لمحہ :شاہد آفریدی

muhammad ali محمد علی پیر 2 جنوری 2017 20:04

ورلڈ کپ 2011ءسیمی فائنل میں بھارت سے شکست کیریئر کا بدترین لمحہ :شاہد آفریدی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ 2011ءکے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کو اپنے کیریئر کا بدترین لمحہ قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2011ءمیں ہم نے بہترین کرکٹ کھیلی تھی اور ہم عالمی چیمپئن بننے کے بہت قریب تھے تاہم بطور کپتان ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے سے محروم رہنا ان کے کیریئر کا بدترین لمحہ ہے کیوں کہ ان کے خیال میں پاکستان نے ایک لمبے عرصے کے بعد ورلڈ کپ میں ایسی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا ۔

وقت اشاعت : 02/01/2017 - 20:04:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :