ڈیوڈوارنرنے 40سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

منگل 3 جنوری 2017 10:02

Image Courtesy : Getty Images

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 جنوری2017ء) کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل سنچری سکورکرنے والے دُنیاکے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وارنر نے گرین شرٹس کے خلاف کھانے کے وقفے سے قبل اپنی18ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرکے سابق پاکستانی اوپنر ماجد خان کا 40سالہ پرانا ریکارڈ برابر کیا ،ماجد خان نے 1976ء میں کراچی کے مقام پر نیوزی لینڈ کیخلاف یہ کارنامہ سر انجام دیا تھا ۔ وارنر کی اس اننگ سے قبل آسٹریلیا میں کسی ٹیسٹ کے پہلے کھانے سے وقفے سے قبل کسی کھلاڑی کا سب سے زیاد ہ سکور 98رنز تھا جو سابق ویسٹ انڈین کپتان کلائیو لائیڈ نے 1975-76ء میں پرتھ کے مقام پر سکور کیے تھے ۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 10:02:56