جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا،گبز سے پوچھ گچھ ٹیم پر اثر انداز نہیں ہو گی، پوری ٹیم اس بات کی منتظر ہے کہ گبز جلد ٹیم میں دوبارہ واپس آ جائیں‘ گریم سمتھ

جمعرات 12 اکتوبر 2006 18:02

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین12اکتوبر2006) جنوبی افریقہ کے اوپنر ہرشل گبز نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے رشوت لے کر خراب کھیلنے کی پیشکش قبول کی تھی۔ جمعرات کو نئی دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر اور تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ رنجیت ٹارائن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز نے 2000ء میں میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے رشوت لے کر کھیل خراب کرنے کی اس وقت ٹیم کے کپتان ہنسی کرونئے کی پیشکش دو مرتبہ قبول کر لی تھی اور انہوں نے مجھے اس کے لئے باقاعدہ رقم ادا کی تھی۔

نارائن نے کہا کہ گبز سے دوبارہ تحقیقات کی ضرورت پیش آ سکتی ہے جس کے لئے گبز اور ان کے وکیل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کا عمل انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوا اور اب ہم ان انکشافات کی روشنی میں اس تحقیق کو آگے بڑھائیں گے۔ جوائنٹ کمشنر نے بتایا کہ گبز نے رشوت لینے اور سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہ کچھ کیا جو انہیں ان کے کپتان نے کہا ۔

نارائن نے بتایا کہ پولیس گبز سے اس کے بنکوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب نہیں کرے گی۔ تاہم گبز نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اس سازش میں ہنسی کرونئے، نکی بوئے اور پٹیر سٹراتی ڈن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پولیس نے اس سکینڈل کے تحت دہلی کے جنوبی علاقے سے ایک تاجر راجیش کالا، میوزیشن کلشن کمار کے بیٹے اور سنیل دھارا کو گرفتار کیا تھا تاہم انہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا جبکہ پولیس نے تاحال بڑے ملزم سنجیوا چاولہ کو گرفتار کرنا ہے۔

تاہم تجزبہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس سیکنڈل میں بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہیں اور گبز کے اعتراف کے بعد کئی اور کھلاڑیوں سے تحقیقات کا امکان ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم سمتھ نے کہا ہے کہ سٹار بیٹسمین ہرشل گبز سے دہلی پولیس کی پوچھ گھ ٹیم کے مورال پر اثر انداز نہیں ہوگی ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گریم سمتھ نے کہا کہ ان کی ٹیم بالکل ریلیکس ہے تمام کھلاڑی صورتحال سے پوری طرح واقف ہیں اور وہ گبز کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پوری ٹیم اس بات کی منتظر ہے کہ گبز جلد از جلد ٹیم کو جوائن کریں واضح رہے کہ ہرشل گبز سے پولیس چھ سال قبل لگائے گئے میچ فکسنگ کے الزامات سے متعلق پوچھ گچھ کررہی ہے۔

تاہم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سکینڈل میں بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی شامل ہیں اور گبز کے اعتراف کے بعد کئی اور کھلاڑیوں سے تحقیقات کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 12/10/2006 - 18:02:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :