ڈیوڈ وارنر نے ایڈم گلکرسٹ اور سٹیون سمتھ کی زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

منگل 3 جنوری 2017 17:00

ڈیوڈ وارنر نے ایڈم گلکرسٹ اور سٹیون سمتھ کی زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) آسٹریلوی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی 18ویں سنچری ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایڈم گلکرسٹ اور سٹیون سمتھ کی زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا اور ملک کی طرف سے زیادہ سنچریاں بنانے والے 13ویں بلے باز بن گئے، کینگروز کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز رکی پونٹنگ کو حاصل ہے جنہوں نے 41 سنچریاں سکور کر رکھی ہیں، اس کے علاوہ وارنر نے نئے سال کے پہلے ٹیسٹ میچز میں مسلسل تین سنچریاں بنا کر دنیا کے چوتھے بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا، وارنر نے 2015ء سال کے شروع میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں 101 اور 2016ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف نئے سال کے پہلے ٹیسٹ میں 122 رنز کی دلکش اننگز کھیلی تھیں۔

(جاری ہے)

نئے سال کے ابتدائی ٹیسٹ میچز میں مسلسل زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی اعزاز ویلے ہامنڈ کو حاصل ہے جنہوں نے 4 سنچریاں بنا رکھی ہیں، وی وی ایس لکشمن اور ڈیوڈ بون نے مسلسل تین سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 17:00:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :