جسٹن لینگر اور ہوبز کا ریکارڈ پاش پاش، ڈیوڈ وارنر بطور اوپنر زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 23ویں بلے باز بن گئے

منگل 3 جنوری 2017 17:00

جسٹن لینگر اور ہوبز کا ریکارڈ پاش پاش، ڈیوڈ وارنر بطور اوپنر زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 23ویں بلے باز بن گئے

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر بطور اوپنر زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے 23ویں بلے باز بن گئے، وارنر نے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 113 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر سابق ہم وطن بلے باز جسٹن لینگر اور سابق انگلش بلے باز جان ہوبز کا بطور اوپنر زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، لینگر نے 5112 اور ہوبز نے 5130 رنز بنا رکھے تھے جبکہ وارنر نے اب تک بطور اوپنر 107 اننگز میں 5167 رنز بنا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

بطور اوپنر زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے کا عالمی اعزاز انگلش قائد ایلسٹرکک کو حاصل ہے جنہوں نے 240 اننگز میں 10430 رنز بنا رکھے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 17:00:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :