انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، ویسٹ بروم اور ایورٹن کی فتوحات

منگل 3 جنوری 2017 17:55

انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، ویسٹ بروم اور ایورٹن کی فتوحات
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2017ء) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹرسٹی، ویسٹ بروم اور ایورٹن کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

انگلش پریمیئر لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ویسٹ ہیم یونائٹڈ کو 2-0 گولز سے ہرایا، ابراہیمووچ اور ماٹا نے ایک، ایک گول کیا، ایک اور میچ میں مانچسٹر سٹی نے برنلیکو 2-1 گولز سے ہرا کر کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا، ویسٹ بروم نے ہل کلب کو 3-1 گولز سے شکست دی جبکہ ایورٹن نے سائوتھمٹن کو 3-0 گولز سے ہرا کر فتح اپنے نام کی۔

لائسیسٹر اور مڈل برو، لیورپول اور سندرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچز برابری پر ختم ہوئے۔
وقت اشاعت : 03/01/2017 - 17:55:38