آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز کینسر کیخلاف مہم کا حصہ بن گئے

منگل 3 جنوری 2017 19:52

آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز کینسر کیخلاف مہم کا حصہ بن گئے

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جنوری2017ء) آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹرز کینسر کیخلاف مہم کا حصہ بن گئے۔موذی مرض کیخلاف سرگرم میک گرافائونڈیشن سے اظہار یکجہتی کیلیے سڈنی ٹیسٹ گرائونڈ میں پریکٹس کے دوران پنک کیپس پہنیں اور فوٹو سیشن کرایا، کینگروز نے بھی فنڈ ریزنگ کیلیے یہی انداز اپنایا، سڈنی ٹیسٹ،9واں پنک میچ ہوگا۔

(جاری ہے)

استعمال ہونے والی گیند پر فائونڈیشن کا لو گو بھی نمایاں کیا جاتا ہے۔سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر گلین میگرا نے اپنی اہلیہ جن میں بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد2005 میں فائونڈیشن کی بنیاد رکھی، وہ3 سال علالت کے بعد چل بسی تھیں، آسٹریلوی کرکٹرز ایڈم گلکرسٹ، شین واٹسن اور مائیکل کلارک ادارے کا سفیر بن کر کام کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 03/01/2017 - 19:52:21